• news

دھماکوں سے ڈرنے والے نہیں‘ حافظ حمد اللہ: کراچی منتقل

لاہور+کراچی (خصوصی نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ +این این آئی) مستونگ دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما حافظ حمد اللہ کو کراچی منتقل کردیا گیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق حافظ حمداللہ کو کوئٹہ سے ائیر ایمبولنس کے ذریعے کراچی پہنچایا گیا۔ حافظ حمداللہ کو کراچی ائیرپورٹ سے ایمبولنس کے ذریعے سٹیڈیم روڈ پر واقعے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جے یو آئی رہنما کی کراچی منتقلی کے موقع پر مقامی قیادت ائیر پور ٹ پر موجود تھی۔جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ نے کہاہے وہ دھماکوں سے ڈرنے والے نہیں اور مزید قوت سے مہم چلائیں گے۔اپنے بیان انہوں نے کہا دھماکے کے وقت گاڑی میں4افراد تھے جو محفوظ رہے،مارنے والے سے بچانے والا طاقتور ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن