محمد خان بھٹی کیخلاف درخواست پر سماعت 22 ستمبر تک ملتوی
لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی اینٹی کرپشن عدالت کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت 22ستمبر تک ملتوی کر دی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سپریم کورٹ مصروف ہونے کی بنا پر پیش نہ ہوئے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ درخواست گزار کیخلاف سیاسی بنیادوں پر مختلف نوعیت کے کیسز بنائے گئے ہیں ،اینٹی کرپشن عدالت نے خلاف قانون درخواست گزار کو نیب کے حوالے کرنے کا حکم دیاجوبدنیتی پر مبنی اور غیر قانونی ہے، استدعا ہے کہ عدالت نیب حکام کے حوالے کرنے کا حکم کالعدم قرار دے۔