• news

لیبیا میں بدترین تباہی: 11300 ہلاکتیں، 10ہزار سے زائد لاپتہ

درنا( نیٹ نیوز) لیبیا کے شہر درنا میں بحیرہ روم سے آنے والے سمندری طوفان کے نتیجے میں سیلاب کے بعد بد ترین تباہی جاری ہے، مرنے والے افراد کی تعداد 11 ہزار 300 ہوگئی جبکہ 10 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔،3 ہزار لاشوں کی اجتماعی قبروں میں تدفین کی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے لیبیا میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے 71 ملین ڈالر ہنگامی امداد کی اپیل کی گئی ہے۔ عالمی موسمیاتی تنظیم کا کہنا ہے لیبیا میں محکمہ موسمیات فعال ہوتا تو اتنی بڑی تباہی سے بچا جا سکتا تھا۔ لیبیا کی پارلیمنٹ نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے تقریباً 2 ارب ڈالر کا ہنگامی بجٹ بھی منظور کرلیا ہے۔واضح رہے درنا شہر کے میئر نے خدشہ ظاہر کیاتھا کہ لیبیا میں سیلاب سے اموات 20 ہزار تک ہوسکتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن