• news

پنجاب میں منشیات مافیا کے خلاف پولیس کا کریک ڈاون جاری

لاہور(نیوز رپورٹر)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر پنجاب میں منشیات کی خریدو فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انورنے منشیات کی خریدو فروخت کرنے والوں کے خلاف جاری آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ تین ہفتے میں 18کلوآئس،180کلوہیروین اور 7100کلوچرس برآمد کی گئی ہے اور پنجاب میں منشیات کا دھنداکرنے والے310بڑے ڈیلرز کو گرفتار کر کے 600ہاٹ سپاٹ کلیئرکرائے گئے ہیں۔ پنجاب پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف مہم میں 7500ملوث افراد کو گرفتارکیا ہے جبکہ بھکاریوں کے بڑے ٹھیکیداروں کو بھی گرفتار کیا گیاہے۔ وزیراعلی محسن نقوی نے منشیات کا کالادھنداکرنے والوں کیخلاف کریک ڈاو¿ن مزید تیزکرنے کاحکم دیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے جامع پلان طلب کرتے ہوئے پنجاب بھر میں منشیات کے عادی افراد کے لئے مراکز کے قیام کی پلاننگ کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ نشہ کرنے والو ں کو معاشرے کا مفید شہری بنانا چاہتے ہیں۔ صوبہ بھر میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے مراکز میں بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن