• news

اسلامی جمعیت طلبہ لاہور نے دعوتی مہم کا آغاز کا کر دیا

 لاہور (خصوصی نامہ نگار )اسلامی جمعیت طلبہ لاہور نے دعوتی مہم کا آغاز کا کر دیا ، مہم کے تحت لاہور بھر کے تمام سرکاری و نجی کالجز و جامعات سمیت گلی کوچوں میں اسلام کی دعوت کو پھیلایا جائے گا۔ یہ دعوتی مہم 11 ستمبر سے 24 ستمبر تک دو ہفتوں پر محیط ہوگی۔ اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان اس مہم کے دوران گھر گھر گلی گلی جا کر لوگوں کو اللہ اور اس کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام پہنچائیں گے۔ سکولوں کالجوں یونیورسٹیوں میں ممبر شپ کیمپس قائم کیے جائیں گے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں بڑے عوامی دروس قرآن کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر دعوت کی ایک بھرپور مہم چلائی جائے گی۔لاہور بھر سے 20 ہزار سے زائد مزید طلبہ کو جمعیت کا ممبر بنایا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن