• news

سپریم کورٹ کا نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کا فیصلہ مثالی :خرم نواز گنڈاپور

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ مثالی ہے۔ سابق حکمرانوں نے اپنے کیسز ختم کروانے کے لئے پارلیمنٹ کی طاقت کا غلط استعمال کیا۔ ا±مید ہے فیصلے کے خلاف نظر ثانی شدہ اپیلیں بھی مسترد ہوں گی۔ اب کرپشن کو جائز سمجھنے والوں کا عوام محاسبہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسے موقع پر کروڑوں، اربوں روپے کی کرپشن کی فائلیں بندکی گئیں جب پاکستان معاشی اعتبار سے بدترین دور سے گزررہا ہے۔ حکومت کو چاہیے تھا کہ لوٹ مار ریکور کر کے خالی خزانے کو بھرتی اور عوام کو ریلیف دیا جاتا۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ احتساب کے عمل کو کمزور کرنے کےلئے ترامیم کر کے دراصل پارلیمنٹ اور 25 کروڑ عوام کی توہین کی گئی۔ سپریم کورٹ ہی اصل شارح ہے، فیصلے سے کرپشن کا دروازہ بند ہوا، سابق حکمرانوں کو جواب دینا ہو گا کہ انہوں نے کرپشن کو جائز قرار دینے کے لئے یہ غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام کیوں کیا۔

ای پیپر-دی نیشن