• news

ملازمین کے نکالنے پر عدلیہ بچاﺅں کمیٹی ‘امپلائز یونین آج احتجاج کرینگے

لاہور(خبرنگار)عدلیہ بچاﺅکمیٹی کے زیر اہتمام لاہور ہائیکورٹ بار میں میاں حنیف طاہر ایڈووکیٹ صدارت میں اہم اجلاس ہوا‘ احتشام الحسن، شاہد نصیر،امتیاز رشید ، محبوب حسین،قمر انجم،عابد حسین ،امجد زکی،جنید پراچہ،مرزا عامر،ایم شاہد ،ایم ایچ شاہین، تاج حیدر، حیدر علی ، امین منہاس،شمس الرحمان سمیت دیگر نے شرکت کی، عدلیہ بچاو¿ کمیٹی کے رہنما احتشام الحسن کو میاں محمد منشا چیئرمین ایم سی بی کی طرف سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی شدید مذمت کی گئی، فیصلہ کیا گیا کہ دھمکیوں کےخلاف اور ٹریڈ یونین کی سر گرمیوں میں حصہ لینے کی پاداش میں نکالے گئے ملازمین کی بحالی اوران کے بقایاجات کی ادائیگی کے حق میں عدلیہ بچاو¿ کمیٹی اور امپلائز ٹریڈ یونین ملکر آج 12 بجے پریس کلب شملہ پہاڑی کے باہر احتجاج کرینگے۔ 

ای پیپر-دی نیشن