• news

سی سی پی اوسے شہدائے پولیس کے ورثائ‘غازیوں ‘ملازمین کے اہلخانہ کی ملاقات

لاہور(نامہ نگار)کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ سے شہدائے پولیس کے ورثاء،غازیوں اور ملازمین کے اہلخانہ نے ملاقات کی۔سی سی پی او لاہور نے شہدائے پولیس اور غازیوں کی محکمہ کےلئے گراں قدر خدمات کو سراہا اور کہا کہ شہداءکی فیملیز، غازیوں اور پولیس ملازمین کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود اور دیکھ بھال ہمارا اہم ایجنڈا ہے۔ گزشتہ 15دنوں کے دوران شہدائ، غازیوں اور پولیس ملازمین کے 116خاندانوں سے ملاقات کر چکے ہیں۔شہدا کے ورثا، غازیوں اور پولیس ملازمین کے اہل خانہ کے مسائل کے حل کیلئے ان سے ملاقاتوں کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رہےگا۔

ای پیپر-دی نیشن