ڈی آئی جی آپریشنز شبیہ تابوت جلوس کی خود مانیٹرنگ کرتے رہے
لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور سید علی ناصر رضوی28 صفر المظفرکی مناسبت سے منعقدہ پروگراموں کو پ±ر امن بنانے کیلئے فیلڈ میں موجودرہے۔انہوں نے موچی گیٹ، رنگ محل،اندرون شہر سمیت مختلف مقامات کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔متعلقہ افسران ا±نکے ہمراہ موجودتھے۔ سید علی ناصر رضوی نے حسینیہ ہال سے برآمد ہونے والے شبیہ تابوت جلوس کی بھی خود مانیٹرنگ کی۔انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ شبیہ تابوت جلوس کے شرکاء کی حفاظت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ لاہور پولیس کے 4ہزار سے زائد پولیس افسران واہلکارفرائض انجام دے رہے ہیں۔ جلوس کے روٹ کی طرف آنے والے راستوں کو مکمل سیل کیا گیا۔ پٹرولنگ ٹیمیں موثر گشت جاری رکھیں۔