• news

24گھنٹے میں 1213ٹریفک حادثات 8افراد جاں بحق 1248 زخمی

لاہور(نامہ نگار)صوبہ بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1213ٹریفک حادثات میں8افراد جاں بحق جبکہ1248 زخمی ہوئے ہیں۔ حادثات میں 635ڈرائیوز،55کم عمرڈرائیور، 466 مسافر اور155پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت لاہور 323متاثرین کےساتھ پہلے،ملتان 88حادثات میں 89متاثرین کےساتھ دوسرے جبکہ فیصل آباد 85حادثات میں 89متاثرین کےساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ کل 1256 متاثرین میں 1032مرد اور 224خواتین شامل ہیں۔زخمیوں میں 171افراد کی اوسط عمر18سال سے کم، 670افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 415زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔

ای پیپر-دی نیشن