• news

منشیات کا جھوٹا پرچہ درج کرنے پر ایس ایچ اوتھانہ مناواں‘پولیس کیخلاف احتجاج

لاہور(نامہ نگار ) پلاٹ ہتھیانے کیلئے محنت کش محمد حسین پر منشیات کا جھوٹا پرچہ درج کرنے کےخلاف اعوان ڈھائے والا کے رہائشی تھانہ مناواں پولیس کے ایس ایچ او عاطف ذوالفقار کےخلاف سراپا احتجاج بن گئے۔ لاہور پریس کلب کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں اعوان ڈھائے والا کے رہائشی مرد، عورتوں اور بچوں کی کثیر تعداد شامل تھی، جو ایس ایچ او تھانہ مناواں کے ظلم اور زیادتی کےخلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ مظاہرین نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے محنت کش محمد حسین کو انصاف دلانے، اس کےخلاف منشیات کا جھوٹا پرچہ خارج کرنے اور ایس ایچ او تھانہ مناواں عاطف ذوالفقار کو معطل کرکے اس کےخلاف محکمانہ کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔ محنت کش محمد حسین کے بیٹے شہزادعلی نے کہا کہ میرا والدمحمد حسین اور چچامحمد اسلم مٹی اور ریت کی ٹرالیوں پر مزدوری کرتے ہیں۔محمد حسین کی 6بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے ان کا تین کنال کا پلاٹ ہے‘قبضہ بھی پاس ہے۔ پلاٹ کا تنازعہ محسن نامی شخص سے چل رہاہے جو پنجاب پولیس میں کانسٹیبل ہے۔ پولیس کے ذریعے پہلے بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہتا تھا۔ اس کے ایما پر تھانہ مناواں پولیس نے 9اگست کو رات 11 بجے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ہمارے گھر پر ہلہ بول دیا۔میرے والد محمد حسین اور میرا چچا محمد اسلم کو جو ریت کی ٹرالی بھر کر آرام کرنے کی غرض سے گھر پہنچے ہی تھے کہ تھانہ مناواں کی پولیس نے نمبردار کے ڈیرے پر بات چیت کرنے کے بہانے بلایا لیکن تھانہ لے جاکر 1540گرام چرس کا جھوٹامقدمہ درج کردیا ‘چچا کو50ہزار رشوت لے کر چھوڑ دیا۔ اب ایس ایچ او اور تھانہ مناواں کا دیگر عملہ دباو¿ ڈال رہاہے کہ پلاٹ سے دستبردار ہوجائیں اور پلاٹ محسن کے حوالے کردیںتو آپ کے والد پر دیا گیا پرچہ خارج کردیں گے ورنہ ساری زندگی جیل میں چکی پیسنی پڑےگی۔

ای پیپر-دی نیشن