• news

فیملی کورٹ : بغیر اجازت دوسری شادی کرنیوالے شوہرکے وارنٹ جاری ‘اشتہاری قرار دیدیا

 لاہور(خبرنگار)فیملی جج اجالاعنبرنے بغیر اجازت دوسری شادی کرنے پر بیرون ملک فرار ہونے پر درخواست گزار کے شوہرکو اشتہاری قرار دےدیا،چونگی امرسدھو کی ثمرین نے موقف اپنا یاکہ شوہر عمران نے اجازت کے بغیر دوسری شادی کی‘ کارروائی کی جائے، شوہر عمران جنوبی افریقہ فرار ہو گیا ہے،عدالت نے عمران کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ، شہباز بھٹی نے موقف اپنایا کہ ملزم فرار ہے کوئی پاور اٹارنی نہیں بن سکتا کیونکہ فوجداری کیس میں ملزم کا پیش ہونا لازمی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن