بجلی بلوں میں اضافہ سے تاجروں کی کمرٹوٹ گئی ہے: شیخ محمدامجد
حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی)بجلی بلوں میں اضافہ سے تاجروں کی کمرتوڑ دی گئی ہے حکومت فوری طورپر بجلی بلوں میں کمی اورعوام کو ریلیف دے ۔ بجلی مہنگے ہونے سے اشیاءخوردونوش مہنگی ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کی دسترس سے باہر ہوتی جارہی ہیں تاجر اپنے حقوق کےلئے ہرقیمت اداکرنے کو تیارہیں ان خیالات کااظہار شیخ محمدامجد صدرمرکزی انجمن تاجران نے مدنی بازار کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے مقامی میرج ہال میں خطاب کرتے کیا اس موقع پر چیئرمین مرکزی انجمن تاجران حافظ امانت علی ،جنرل سیکرٹری ملک یاسرنور بھی موجود تھے ۔