شیخ احمد فاروقی سرہندی ؒ کے دو روزہ عرس کی تقریبات اختتام پذیر
شرقپور شریف ( نامہ نگار ) شیخ احمد فاروقی سرہندی ؒ کے سالانہ دو روزہ عرس کی تقریبات آستانہ عالیہ شرقپورشریف پر دعا کے بعد اختتام پذیر ہو گئیں۔ عرس سابق رکن پنجاب اسمبلی و سجادہ نشین صاحبزادہ میاں سعید احمد شرقپوری، سابق ممبر قومی اسمبلی و سجادہ نشین صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری کی زیر سرپرستی اور سجادہ نشین صاحبزادہ میاں ولید احمد جواد شرقپوری اور سجادہ نشین صاحبزادہ میاں محمد صالح شرقپوری کی زیر نگرانی منعقد ہوا۔ عرس مبارک کے موقع پر زائرین کیلئے لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا۔