ننکانہ : چاول کھانے سے 3 بچوں کی حالت غیر
ننکانہ صاحب+سانگلہ ہل(نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت)چاول کھانے سے تین کمسن بہن بھائیوں کی طبیعت خراب ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق جناح آبادی سانگلہ ہل کے محلہ ہمراج پورہ کے رہائشی یاسر علی کے گھر میں چاول کھانے سے 3 بچوں کی طبیعت خراب ہوگئی متاثرہ بچوں میںیاسر علی کی دوبیٹیاں8 سالہ مہوش، 6 سالہ عائشہ اور ایک بیٹا 4 سالہ علی حسن شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 نے متاثرہ بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔