شیخوپورہ : انتظامیہ کی عدم توجہی ‘یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے خوردونوش نایاب
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) یوٹیلٹی سٹور شیخوپورہ ریجن میں 50 سے زائد یوٹیلٹی سٹوروں پر آٹا چینی ،گھی ،دالیں عرصہ دراز سے نایاب ہے اور جو اشیاءموجود ہے وہ کوالٹی کے معیار پرپورا نہیں اتر رہی جس کی وجہ سے شہریوں نے یوٹیلٹی سٹوروں کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے ایک سروے کے مطابق شیخوپورہ ریجن جس میں ننکانہ صاحب بھی شامل ہے 50سے زائد یوٹیلٹی سٹور اور 4فرنچائز موجود ہے جہاں ریجنل ہیڈ کی عدم دلچسپی کے باعث عیدالفطر کے بعد سے چینی ،گھی ،دالیں ،وغیرہ دستیاب نہیں ہے شیخوپورہ کے بعض یوٹیلٹی سٹور وں پر 10کلو آٹے کا تھیلہ 1420روپے میں ملتا ہے جبکہ بازار میں یہی تھیلہ 1380روپے میں فروخت ہو رہا ہے شہریوں نے ایک سروے میں بتایا کہ یوٹیلٹی سٹور کرپشن کے گڑھ بن چکے ہیں جہاں سبسڈائز اشیاءخوردونوش چینی ،گھی ،دالیں وغیرہ مارکیٹ میں بڑے دوکانداروں کو فروخت کی جارہی ہے۔شہریوں نے وزیراعظم ،وزیراعلیٰ پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ یاتو یوٹیلٹی سٹورز کو ختم کر دیا جائے یا پھر عوام کو سستی او رمعیار ی اشیاءفراہم کی جائیں ۔