چیئرمین پی ٹی آئی کے ویژن کی تکمیل کیلئے کوشاں رہیں گے: شبیر حسین
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری شبیر حسین گادی ایڈووکیٹ اور صدر انصاف لائرز ونگ وقار حمید گجر ایڈووکیٹ سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری طارق چیمہ ایڈووکیٹ ، چوہدری شہزاد احمد ہنجرا، شفقت باجوہ، غضنفر علی بھٹی ایڈووکیٹ ، گلفام علی ایڈووکیٹ نے ملاقات کی اور انہیں پارٹی عہدیداروں پر نامزدگیوں کی مبارکباد دیتے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا جن کا شکریہ ادا کرتے چوہدری شبیر حسین گادی نے کہا کہ ہم چیئرمین پی ٹی آئی کے ویژن کی تکمیل کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے پارٹی قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے پارٹی کو فعال اور مربوط بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔