نارنگ: جشن عید میلاد النبی کی آمدکے حوالے سے علماءاہلسنت کااجلاس
نارنگ منڈی( نمائندہ نوائے وقت)12ربیع الاول پورے جوش وخروش سے منائیںگے جشن عید میلاد النبی کی آمدکے حوالے سے مرکز اہلسنت جامع مسجد نورانی میں علماءاہلسنت کااجلاس ہوا جس میں صدر امن کمیٹی شہباز احمدکڑھائی والے‘ علامہ اکرم حسین رضوی‘ قاری محمدخالد چشتی‘ قاری انیس چشتی‘ علامہ حافظ زرین‘ مدثر عطاری اور حاجی محمداشفاق سمیت علماءکرام کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔