• news

ضیاءالرحمن مدنی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری لمحہ فکریہ ہے: پروفیسر سعید کلیروی

 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) مرکزی جمعیت اہل حدیث سٹی کی اپیل پر شہر کی تمام مساجد اہلحدیث میں کراچی میں ممتاز عالم دین مولانا ضیاءالرحمن مدنی کی ٹارگٹ کلنگ اور چار دن گزرنے کے باوجود قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاج قراردادوں کی۔ منظوری اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔ امیر شہر علامہ پروفیسر محمد سعید کلیروی،ناظم اعلیٰ مولانا محمد ابرار ظہیر، سرپرستان جمعیت علامہ محمد صادق عتیق، صاحبزادہ حافظ محمد عمران عریف، دیگر علماءنے شہید مولانا ضیاءالرحمن مدنی کی علمی و تدریسی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی شہادت کو ملک وملت کےلئے عظیم نقصان اور سانحہ قرار دیا۔ علامہ پروفیسر محمد سعید کلیروی نے کہا کہ مولانا ضیاءالرحمن مدنی ایک انتہائی ہمدرد اور قوم وملت کے مخلص راہنما تھے، کسی بھی قسم کی فرقہ وارانہ سرگرمیوں سے قطعی دور اور ہمیشہ امن وامان کی علمبردار رہے۔ ایسے علماءکا قتل کیا جانا سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ مولانا محمد ابرار ظہیر نے کہا کہ ہم قیادت کے حکم کے منتظر ہیں اگر قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاج کی کال دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن