• news

ایمن اباد : قمر وڑائچ کو ایس ڈی او سول لائن سب ڈویژن تعینات کر دیا گیا

ایمن اباد (نمائندہ نواے وقت )ایس ڈی او گیپکو قمر وڑائچ کو ایس ڈی او سول لائن سب ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔چارج سنبھالنے پر یونین نمائندوں و ملازمین نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔اس موقع پر انہوں نے ملازمین سے کہا محکمانہ واجبات کے اہداف کو ہر صورت پورا کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کے پیش رو ایس ڈی او ملک عبدالکریم کو پیپلز کالونی سب ڈویڑن ٹرانسفر کر دیا گیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن