• news

نواز شریف کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں: عبدالرﺅف مغل

 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے ڈویژنل سینئر نائب صدر سابق ایم پی اے حاجی عبدالرﺅف مغل نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں 21اکتوبر کو وطن واپسی پر ان کا تاریخی اور شاندار استقبال ہوگا ان خیالات کاا ظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں اور عوام ان کی واپسی کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اورمسلم لیگ ن کے دیگر قائدین کونا کردہ گناہوں کی پاداش میں پابندسلاسل رکھا گیا اورانہیں بے بنیادمقدمات میں ملوث کر کے نااہل کیا گیا لیکن اسکے باوجود 3بار کے سابق وزیر اعظم کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکا ۔

ای پیپر-دی نیشن