• news

نوشہرہ ورکاں:غیر حاضری پر پوچھ گچھ کے دوران سکول اساتذہ نے سی ای او کی پٹائی کر دی

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) اساتذہ کے ہاتھوں سی ای او کی پٹائی تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ اعظم کاشف نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1 کا دورہ کیا اور پندرہ اساتذہ کو غیر حاضر پایا ساڑھے گیارہ بجے سی ای اوپھر واپس سکول آئے اور غیر حاضر اساتذہ کو باری باری دفتر بلایا مگر تمام اساتذہ اکھٹے دفتر میں داخل ہو گئے تو سی ای او نے اساتذہ کو ڈانٹا ،جس پر اساتذہ نے مشتعل ہو کر سی ای او اعظم کاشف کی پٹائی کر دی بعد ازاں دونوں فریقین اپنی درخواستیں دینے پولیس اسٹیشن پہنچ گئے باخبر ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام اس معاملے کی انکوائری کر رہے ہیں دوسری جانب اساتذہ کے ایک گروپ نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1 میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن