سری لنکا کیخلاف باﺅلنگ، فیلڈنگ خراب تھی، ورلڈکپ پلان کا نہیں بتا سکتا: بابر اعظم
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کا ملبہ باﺅلنگ اور فیلڈنگ پر ڈال دیا۔انہوںنے کہا کہ سری لنکا نے بہتر کرکٹ کھیلی، ہماری باﺅلنگ اور فیلڈنگ اچھی نہیں رہی۔مڈل اوورز میں ہمارے باﺅلرز اچھی گیندیں نہیں کرا سکے، آغاز اچھا کیا اور اختتام بھی مگر کھیل کے درمیانی اوورز میں ہم اچھا پرفارم نہ کر سکے۔ بابر اعظم پرامید ہیں کہ دونوں فاسٹ باﺅلرحارث رﺅف اور نسیم شاہ ورلڈکپ میں 6 اکتوبر کو نیدر لینڈ کےخلاف پہلے میچ سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے۔تاہم جب حارث رو¿ف اور نسیم شاہ کی غیر موجودگی میں دوسرے پلان سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں آپ کو بعد میں بتاو¿ں گا۔ابھی اپنا پلان بی آپ کو نہیں بتا سکتا لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ حارث رو¿ف کی انجری کوئی بڑی نہیں اور ورلڈکپ سے پہلے مکمل فٹ ہو جائیں گے۔ نہیں معلوم نسیم شاہ کب تک فٹ ہوں گے لیکن امید ہے ورلڈکپ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ نسیم شاہ کندھے کی انجری کے باعث بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میچز کے ابتدائی مقابلوں میں ٹیم کا حصہ نہیں لے سکیں گے۔حارث رو¿ف کی انجری سے متعلق انکا کہنا تھا کہ انہیں کوئی بڑا ایشو نہیں وہ ورلڈکپ تک فٹ ہوجائیں گے، فاسٹ باﺅلر کو سری لنکا کیخلاف میچ میں آرام کروایا گیا تاہم ایشیاکپ کے سکواڈ سے باہر نہیں کیا تھا۔حارث کو تھوڑا سائیڈ سٹرین ہے وہ جلد بہتر ہوجائیں گے تاہم میری رائے کے مطابق ہوسکتا ہے کہ نسیم ورلڈکپ کے ابتدائی دو میچز کو مِس کرجائیں۔