چیف آف نیول سٹاف گالف چیمپئن شپ‘محمد شہزاد کی پہلی پوزیشن
لاہور(سپورٹس رپورٹر)27ویں چیف آف نیول اسٹاف گالف چیمپئن شپ کے تیسرے روز پہلی پوزیشن پر موجود مطلوب احمد چوتھی پر چلے گئے ۔ ان کا مجموعی سکور 208 ہے۔احمد بیگ مجموعی سکور 206 کےساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔محمد شبیر چھٹی سے دوسری پوزشن پر آگئے، محمد شہزاد نے 7 انڈر پار 65 سکور بنایا اور چوتھی سے پہلی پوزیشن پر آگئے۔