• news

محمد خان بھٹی کے بیٹے شہریارخان کے اکاﺅنٹ میں 100 ملین کی رقم منتقل ہوئی: نیب

لاہور(خبرنگار)احتساب عدالت میں ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس وصول کرنے کے کیس کی سماعت،نیب لاہور نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی اور محمد ریاض سے متعلق تفتیشی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرادی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملزمان کے بیٹوں شہریار خان اور عرفان ریاض کے بنک اکاﺅنٹس میں بھاری رقوم منتقل ہوئیں جنکے بارے میں تمام ملزمان سے تفتیش کرنا درکار ہے، محمد خان بھٹی کے بیٹے شہریار خان کے اکاو¾نٹ میں 100 ملین کی رقم منتقل ہوئی جس کا نہ کوئی ذریعہ موجود ہے اور نہ ہی ملزم اس رقم سے متعلق کوئی خاطر خواہ جواب دے سکا۔ دونوں ملزمان کا دوران تفتیش آمنا سامنا کروایا اور دونوں ملزمان سے شریک ملزمان کی شناخت سے متعلق ریکارڈ اکٹھا کیا، کک بیکس کی رقم سے متعلق دونوں ملزمان نے دو مختلف بیان دئیے۔ کک بیکس اور کرپشن کے کیس میں سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی جسمانی ریمانڈ پر نیب کے پاس ہیں جبکہ محمد ریاض کو عدالت نے جوڈیشل کر دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن