• news

حکومت نے عوام پر پٹرولیم مارجن کی قیمتوں کا بھی بوجھ ڈال دیا

لاہور( این این آئی)نگراں حکومت نے عوام پر پٹرولیم مارجن کی قیمتوںمیں اضافے کا بوجھ بھی ڈال دیا ، پیٹرول پر فی لیٹر مارجن میں 88 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، نگراں حکومت نے پٹرول کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ پٹرول پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے مارجن میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پٹرول مارجن میں فی لیٹر 47 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس سے ان کا مارجن 6 روپے 47 پیسے ہو گیا ہے، جبکہ پٹرول پر ڈیلرز کے مارجن میں بھی فی لیٹر 41 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے ان کا مارجن 7 روپے 41 پیسے ہو گیا ہے۔ڈیزل پر ڈیلرز کا مارجن 7روپے 41پیسے کر دیاگیا ،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے لیے مارجن میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن