نارنگ منڈی‘ فیروزوالا میں مبینہ پولیس مقابلہ‘ 2 ڈاکو ہلاک‘ 3 فرار
نارنگ منڈی‘ فیروز والا (نامہ نگار + نمائندہ خصوصی) مریدکے، نارنگ ،نارووال روڈ پر بھاگوڈیال کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک، تین فرار ہونے میں کامیاب۔ ڈاکو مریدکے نارووال روڈپر ڈکیتی کی وارداتیںکر رہے تھے۔ ملزمان نے گزشتہ روز نجی بنک سے ایک لاکھ 40 ہزار روپے لے کر جانے والے شہری کو لوٹا تھا جس کی فوٹیج دیکھی گئی تھی آج بھی ڈاکو مریدکے نارووال روڈ پر دو گاڑیوں سے لوٹ مارکرنے کے بعد تیسری گاڑی کو لوٹ رہے تھے کہ کار سوار مسافروں کی فائرنگ سے دونوں ڈاکو انجام کو پہنچ گئے۔ ایس ایچ اوتھانہ نارنگ لطیف گجر موقع پر پہنچ گئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو¶ں کے قبضہ سے دو پسٹل اور 5موبائل فونز برآمدکر لیے۔ ایس ایچ او لطیف گجر نے کہا کہ ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو شہریوں کیلئے دردسر بن چکے تھے جو آج اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں۔ باقی تین ڈاکوﺅں کی تلاش جاری ہے جس کےلئے علاقہ کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔ ایک اطلاع کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو¶ں کی شناخت رضوان ولد عبدالرشید اور ارسلان ولد اصغر علی کے نام سے ہوئی۔