بھارت میں مذہبی آزادی کی صورتحال امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی آئندہ ہفتے سماعت کرے گا
واشنگٹن (این این آئی)امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے بھارت میں مذہبی آزادی کے معاملے کی سماعت کرے گا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق امریکہ کے خصوصی نمائندے برائے اقلیتی امور فرننڈڈی ورینس کو بھی کمیشن میں طلب کیاگیا ہے ۔ ان کے ساتھ فارن لا سپیشلسٹ ، لا لائبریری آف کانگریس طارق احمد، ہیومن رائٹس واچ کی واشنگٹن میں موجود ڈائریکٹر سارہ یاگر اور ہندوز فار ہیومن رائٹس کی ایگزیکٹیو دائریکٹر سنیتا وشوا ناتھ کو بھی بلایا گیا ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ ہریانہ میں رواں برس جولائی میں ہونے والے مسلم کش تشدد ، منی پور میں عیسائیوں کو نشانہ بنانا اس بات کا تقاضہ کرتا ہے کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف تشدد کی روک تھام کیلئے ایک نئی حکمت علمی وضع کی جائے۔