بھکھی میں اوباش کی بچی سے زیادتی‘ مقدمہ درج
شیخوپورہ‘ فیروز والا (نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) فیصل آباد روڈ کی آبادی بھکھی میں ایک کم عمر لڑکی (الف) کو ایک نوجوان اس کے گھر کے قریب سے ورغلا کر آبادی سے باہر درختوں کے جھنڈ میں لے گیا اور مار دینے کی دھمکی دے کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہوگیا۔ تھانہ بھکھی پولیس نے لڑکی کے والد مستری محمد رفیق کی رپورٹ پر اوباش صدام حسین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔