• news

سرگودھا و لالہ موسیٰ کے درمیان چلنے والی ٹرین کے نئے ٹائم ٹیبل کے ڈبل روٹس کیلئے اقدامات شروع

سرگودھا(این این آئی)پاکستان ریلوے نے سرگودھا اور لالہ موسیٰ کے درمیان چلنے والی چناب ایکسپریس کے نئے ٹائم ٹیبل میں15اکتوبر سے ڈبل روٹس کیلئے اقدامات شروع کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا سے لالہ موسیٰ کے درمیان چلنے والی چناب ایکسپریس صبح 8بجے سرگودھا سے روانہ ہوکر دن12بجے لالہ موسیٰ پہنچ کر لالہ موسیٰ سے 3بجے چل کر واپس شام 7بجے سرگودھا واپس پہنچ رہی ہے جسے پاکستان ریلوے نئے ٹائم نیبل میں 15اکتوبر ڈبل روٹ کے لئے اقدامات کر رہی ہے جس چناب ایکسپریس کوصبح 5بجے سرگودھا سے لالہ موسیٰ پہنچے گی اور لالہ موسیٰ سے 10:30بجے سرگوودھا کیلئے واپس چلے اورسرگودھا 2:30بجے پہنچ کر 3بجے سرگودھا سے دوبارہ لالہ موسیٰ کیلئے روانہ ہوگی جہاں پہنچ کر لالہ موسی سے رات 7بجے واپس سرگودھا آیا کرئے گی اس طرح سرگودھا اور لالہ موسی کے درمیان آنیوالے اسٹیشنز کے عوام کو دن میں دو بار ٹرین پر سفر کرنے اور سرکاری ملازمین و طلبا،طالبات کو بہترین سہولت حاصل ہوجائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن