• news

یورپی مرکزی بنک نے مسلسل دسویں مرتبہ شرح سود بڑھا دی

برسلز (نوائے وقت رپورٹ) یورپی مرکزی بنک نے مسلسل دسویں مرتبہ شرح سود میں اضافہ کر دیا۔ 25 بیس پوائنٹ اضافے کے بعد یورپ میں شرح سود چار فیصد ہو گئی۔ شرح سود اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کیلئے بڑھائی گئی ہے۔ یورپی شرح سود اب بلند ترین سطح پر ہے۔ یورپی مرکزی بنک کے اقدام کے بعد یورو کی قیمت میں کمی ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن