• news

سوئی ناردرن گیس کمپنی کا ہفتہ اور اتوار کے دنوں میں بھی کسٹمر سروس سینٹرز کھلے رکھنے کا اعلان

لاہور(اے پی پی)سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ہفتہ اور اتوار کے دنوں میں بھی کسٹمر سروس سینٹرز کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ہفتہ کو بتایا کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی آئندہ سے ہفتے اور اتوار کے دنوں میں بھی کسٹمر سروس سینٹرز کھلے رکھا کرے گی، یہ سینٹرز اب پورا ہفتہ صبح 8سے شام 5بجے تک کھلے رہا کریں گے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ صارفین کی شکایات کا فوری ازالہ اولین ترجیح ہے، پاکستان سٹیزن پورٹل پر بھی سوئی ناردرن گیس کمپنی شکایات کے ازالے کے حوالے سے پہلی پوزیشن پر رہ چکی ہے، اس فیصلے سے صارفین تعطیلات کے دنوں میں بھی باآسانی کمپنی کی خدمات سے مستفید ہو سکیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن