• news

سعودی عرب: کرپشن الزامات ثابت 134 سرکاری ملازمین گرفتار

ریاض (نوائے وقت رپورٹ ) سعودی عرب میں کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر 134 سرکاری ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق انسداد بدعنوانی اتھارٹی نے درجنوں ملازمین سے تفتیش کی، جن میں وزارت داخلہ، دفاع، انصاف اور صحت کے ملازمین شامل تھے۔محکمہ تعلیم، میونسپل و دیہی امور، ہاو¿سنگ، ٹیکس، کسٹم اتھارٹی کے ملازمین سے بھی تفتیش کی گئی۔ انسداد بدعنوانی اتھارٹی کا کہنا ہے ضابطے کی کارروائی کرکے ملزموں کو عدالت میں پیش کیا جائےگا۔

ای پیپر-دی نیشن