قومی فلاح و بہبود
ہمارا ملک کامل تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے اپنی کمزوریوں اور نیز ان تمدنی اسباب سے بالکل ناواقف ہے جن کا جاننا قومی فلاح و بہبود کیلئے اکسیر کا حکم رکھتا ہے۔ جو قومیں اپنے تمدنی اور اقتصادی حالات سے غافل رہی ہیں‘ ان کا کیا حشر ہو رہا ہے۔
(علامہ اقبال کی کتاب ”علم الاقتصاد“ کے دیباچے سے اقتباس)