رینالہ خورد: قرآن پاک کی بے حرمتی کا ملزم گرفتار
رینالہ خورد (نامہ نگار) قرآن مجید کی بے حرمتی کی ناپاک حرکت میں ملوث ملعون کو گرفتارکر لیا گیا۔ ملزم نشئی اور جادو ٹونے کرنے والا نوجوان ہے۔ ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو جوڈیشل حوالات جیل منتقل کر دیا گیا۔ حجرہ شاہ مقیم کی نواحی آبادی اشتیاق خان والی کی قریبی فصلوں میں بدبخت نوجوان سہیل اصغر نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی جس پر حجرہ شاہ مقیم پولیس نے ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا جس سے ابتدائی تفتیش کی گئی جس کے بارے میں ایس ایچ او ارسلان عظیم جوثیہ نے کہا کہ بدبخت ملزم نشتہ کا عادی ہے جس سے تعویزات وغیرہ برآمد ہوئے ہیں۔ صدر جماعت اہل سنت حجرہ شاہ مقیم مقصودالحسن علوی‘ صدر علماءکونسل علامہ امتیاز احمد نقشبندی اور صدر مرکزی لبیک یا رسول اللہ امن کونسل راﺅ مشتاق قادر خان نے انتظامیہ سے ملعون ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔