• news

نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں‘ رانا ثناءنے تنظیمی اجلاس آج طلب کر لیا

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے پنجاب کا تنظیمی اجلاس آج طلب کر لیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ اور ڈویژن کے عہدیدار‘ سابق ایم این ایز‘ ایم پی ایز اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز شرکت کریں گے۔ اجلاس آج ایک بجے مقامی ہوٹل میں ہو گا۔ اجلاس میں مریم نواز اور حمزہ شہباز خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ اجلاس کا ایجنڈا پارٹی قائد میاں نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے ہو گا۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے شر اپنے قائد میاں نواز شریف کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ نواز شریف کے شیر اپنے قائد کا تاریخی استقبال کریں گے۔ نواز شریف کا استقبال اصل میں پاکستان کے حالات کو تبدیل کرنے کی امید کا مظہر ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن