امید ہے انصاف کی واپسی ہوگی، مریم نواز: دکھوں کا علاج نواز شریف، حمزہ شہباز
لاہور+اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے منصب سنبھالنے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔لاہور میں پارٹی کے مختلف ونگز کے اجلاسوں سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ نوازشریف کو اللہ تعالی نے سرخرو کردیا، اب پاکستان کو سرخروکرنا ہے، اللہ تعالی نے ہر بار نوازشریف کو ’پلس‘ کیا، ہر بار مائنس کرنے کی کوشش مائنس ہوگئی۔نوازشریف کے بغض میں عوام کو سزادی گئی، امید ہے آج سے عدل کے ایوانوں میں انصاف کی واپسی ہوگی اور دعا ہے کہ ترازو کے پلڑے سب کیلئے برابر ہوں۔امید ہے نوازشریف اور ان کے ساتھیوں کوپروجیکٹ کے کارندوں کی ناانصافیوں سے نجات ملے گی، نوازشریف سےدشمنی کی سوچ اصل میں پاکستان دشمنی اور عوام دشمنی کی سوچ ہے۔مریم نواز کا کہنا تھاکہ پاکستان کو ایک نئی شروعات کی ضرورت ہے، ملک کو انتقام، ٹکراو¿ اور افراتفری سے نجات دلانا ہوگی، صوبہ سندھ سمیت پاکستان کے کونے کونے میں ترقی کا سفر لے کر جائیں گے، ہماری لڑائی مہنگائی، معاشی بدحالی اور بیڈگورننس سے ہے۔نوازشریف اور ا±ن کے ساتھیوں نے بہادری اور ثابت قدمی سے ناانصافیوں کا سامنا کیا، نوازشریف اور ا±ن کے ساتھی ہی ملک وقوم کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتے ہیں۔علاوہ ازیں سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نواز شریف ہی پاکستان اور عوام کے دکھوں کا علاج ہے۔پارٹی تنظیمی ونگز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ جب بھی عوام نے نوازشریف کو وزیراعظم بنایا تو عوام کو ریلیف ملا، نوازشریف ہی پاکستان اور عوام کے دکھوں کا علاج ہے، نوازشریف نے ہمیشہ پاکستان کے لئے کام کیا۔نوازشریف پاکستان کے تمام مسائل کا یقینی حل ہے، پاکستان کی عزت، سربلندی اور ترقی کا منصوبہ صرف نوازشریف کے پاس ہے، نوازشریف خدمت، عزت اور دیانت کا نام ہے۔عوام نوازشریف کو وزیراعظم نہیں بنارہے بلکہ اپنی خوش حالی کو یقینی بنارہے ہیں، نوازشریف کو ہمیشہ بحرانوں میں گھری حکومت ملی لیکن انہوں نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا۔