نگران وزیراعظم 5 روزہ دورہ پر امریکہ روانہ‘ جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نگراں وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ اپنے 5 روزہ دورہ امریکہ کیلئے روانہ ہو گئے۔ وہ نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم آفس میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق نگراں وزیرِ اعظم نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ عالمی رہنماو¿ں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ نگراں وزیر اعظم امریکہ میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی پر منعقد ہونے والی اہم کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ انوارالحق کاکڑ اس دورے میں بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے اور امریکہ کے معروف تھنک ٹینکس کا دورہ کریں گے۔