• news

8506بجلی چوروں پر مقدمات، حوالہ ہندی، کرنسی کی غیرقانونی ایکسچینج میں ملوث ایجنٹس کا ڈیٹا تیار

لاہور‘ فیروز والا‘ گوجرانوالہ‘ حافظ آباد‘ نوشہرہ ورکاں، راولپنڈی (نامہ نگاران + نیوز رپورٹر + اپنے سٹاف رپورٹر سے + نمائندہ خصوصی + نمائندہ نوائے وقت + آئی این پی + این این آئی) لاہور پولیس کا بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ رواں سال کے دوران اب تک 8506 بجلی چوروں کے خلاف 7899 مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سٹی ڈویژن میں 1641افراد کے خلاف بجلی چوری کے الزام میں 1596 ایف آئی آرز،کینٹ ڈویژن میں 2157 افراد کے خلاف 1988 ایف آئی آرز، سول لائنز میں 779 افراد کے خلاف 656 ایف آئی آرز، صدر ڈویژن میں 1271 افراد کے خلاف 1117 ایف آئی آرز، اقبال ٹاو¿ن ڈویژن میں 1510بجلی چوروں کے خلاف 1417 ایف آئی آرز جبکہ ماڈل ٹاو¿ن ڈویژن میں بجلی چوری میں ملوث 1148لوگوں کے خلاف 1122مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کو مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا صوبائی دارالحکومت میں بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاو¿ن جاری ہے اور بجلی چوروں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن بھرپور طریقے سے جاری ہیں اور گیارویں روز کے آپریشن کے دوران تمام سرکل میں 755 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ترجمان کے مطابق لیسکو ریجن میں گیارہ روز کے آپریشن کے دوران کل4451 کنکشن چیک کئے گئے، 3845 کنکشن کے خلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے2730 درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں،کل224ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بجلی چوروں کو اب تک9,622,164 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی رقم40کروڑ 94 لاکھ 52ہزار 699 روپے ہے۔ پشاور میں پولیس کی بجلی چوروں کے خلاف جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 15 دنوں کے دوران بجلی چوروں کے خلاف262 ایف آئی آر درج کی گئیں جبکہ بجلی چوری میں ملوث54 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ گنگا رام ہسپتال کے ایم ایس کے خلاف ایف آئی آر درج ، لیسکو ملازمین نے ڈاکٹر عامر سلیم پر ایف آئی آر درج کروائی۔ ایف آئی آر نجی کلینک پر بجلی کی ڈائریکٹ تاریں لگانے پر کاٹی گئی۔ ایف آئی آر قصور کے تھانہ اے ڈویژن میں درج کی گئی۔ ایم ایس گنگارام ہسپتال نے م¶قف دیا لیسکو ملازمین نے جھوٹی ایف آئی آر کاٹی، میرا میٹر جل گیا تھا، تبدیل کرنے کا کہا مگر کیا نہیں گیا۔ ڈاکٹر عامر سلیم کا کہنا تھا کہ جلا ہوا میٹر تبدیل کرنے کی ذمہ داری میری نہیں لیسکو کی ہے، اسلام آباد میں قانون نافذکرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاعات پر مختلف کارروائیوں کے دوران کرنسی کی غیر قانونی ایکس چینج میں ملوث سیکڑوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ کرنسی کی غیر قانونی ایکس چینج میں ملوث عناصر کے خلاف 303 چھاپے مارے گئے، کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 416 ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی۔ ملزموں سے 3 ارب 54 کروڑ مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی جبکہ متعدد دکانیں اور دفاتر سیل کر دی گئی۔ برآمد کی گئی رقوم میں3 ارب 16 کروڑ پاکستانی روپے اور 5 لاکھ سے زائد مالیت کے ڈالرز شامل ہیں جبکہ 23 کروڑ کروڑ 71 لاکھ روپے مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کی گئیں۔ ہنڈی حوالہ اور کرنسی کی غیرقانونی ایکسچینج میں ملوث ایجنٹوں کا ڈیٹا بھی تیار کر لیا گیا، ایجنٹوں کا بنک، سفری ریکارڈ اور رشتے داروں کے حوالے سے بھی ڈیٹا جمع کیا گیا ہے۔ رواں برس آئیسکو کی جانب سے 95 افراد کے خلاف جو بجلی چوری میں ملوث پائے گئے' ایف ائی ار درج کرانے کے لیے درخواستیں دی گئیں جن میں سے 14 افراد رواں برس بجلی چوری کے الزام میں گرفتار کیے گئے۔ راولپنڈی میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کی ہدایات پر سپیشل پرائس کنٹرول میجسٹریٹ چوہدری محمد جبار نے ٹیم کے ہمراہ تھانہ گنجمنڈی کے علاقے میں ہول سیل ڈیلرز کے 03 گوداموں پر چھاپا مارا اور ذخیرہ کی گئی چینی'چاول اور دالیں برآمد کر لیں۔ ان گوداموں سے چینی کے تقریباً 900 تھیلے، چاول کے 3500 تھیلے اور دال کے 2000 تھیلے برآمد کیے گئے۔ سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے فوری طور پر تینوں گوداموں کو سیل کر دیا۔ گیس چوری کریک ڈاو¿ن: لاہور میں چوری شدہ گیس سے چلنے والا کارخانہ پکڑا گیا، دو گیس چور بھی گرفتار؛ مختلف شہروں میں 211 گیس کنکشن منقطع، 28 لاکھ کے جرمانے عائد‘ گلشن راوی میں گیس چوری کی بڑی واردات پکڑی گئی۔ سوئی ناردرن کی ٹیم کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ ہوزری فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا جہاں پورا کارخانہ چوری شدہ گیس سے چلایا جارہا تھا۔ کارخانے میں زیر زمین بائے پاس لگا ہوا تھا اور بڑے کمپریسرز کے ذریعے کروڑوں روپے مالیت کی گیس چوری کی جارہی تھی۔ موقع سے علاقہ پولیس نے دو گیس چوروں کو بھی گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب پنجاب، خیبر پی کے اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاو¿ن کے دوران مزید 211 گیس کنکشن منقطع کردیے، گیس چوری میں ملوث افراد پر 28 لاکھ کے جرمانے عائد کردیے گئے ہیں۔ گوجرانوالہ میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 12 گیس کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ گیس چوری کی مد میں 84 ہزار سے زائد کے جرمانے عائد کیے۔ لاہور میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ اور جعلی میٹر کے استعمال پر دو، لائن کی غیر قانونی توسیع پر ایک جبکہ گیس کے غیر قانونی تجارتی استعمال پر پانچ کنکشن منقطع کردیے گئے۔ شیخوپورہ میں میٹر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ پر سات جبکہ لائن کی غیر قانونی توسیع پر چھ کنکشن منقطع کردیئے۔ فیروز والہ حکومت کی خصوصی ہدایت پر ایکسین فیروز والا سعادت صدیق، ایکسین لیسکو کوٹ عبدالمالک قربان علی کی سربراہی میں واپڈا کی خصوصی ٹیموں نے مختلف مقامات پر بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کر کے درجنوں بجلی چوروں کو پکڑ کر ان کے قبضہ سے غیر قانونی تاریں اور دیگر سامان قبضہ میں لے لیا۔ بعض مقامات پر صارفین اور واپڈا ملازمین کے درمیان ہاتھا پائی اور تلخ کلامی کے واقعات پیش آائے، مختلف تھانوں میں تقریبا 3 سو سے زائد بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے ہیں۔ سابق ناظم چونیاں ریاض حسین جنجوعہ کے بیٹے علی عاقل جنجوعہ اور علی عابد جنجوعہ بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، مقدمہ درج کر لیا گیا۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر لیسکو ریجن کے دیگر علاقوں کی طرح چونیاں میں بھی بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے۔ کارروائی کے دوران لیسکو ٹیم محلہ اسلام آباد پہنچی تو لائٹ ٹرانسمیشن لائن سے کنڈے کے ذریعے بجلی چوری کررہا تھا، ملزم نے بجلی چوری کرکے قومی خزانے کو ایک لاکھ 80 ہزار روپے کا نقصان پہنچایا۔ تار قبضے میں لے لئے گئے، ملزم کے خلاف تھانہ چونیاں سٹی میں مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ملزم علی عاقل جنجوعہ کا بھائی علی عابد جنجوعہ بھی میٹر ٹمپر کرکے بجلی چوری کرتا پکڑا گیا۔ قومی خزانے کو 2 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرزسے وصولی جاری ہے۔ مہم کے پانچویں روز576 ڈیفالٹرز سے19.75ملین کی وصولی کرلی گئی ہے۔ دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹو نے تحصیلدارماڈل ٹاو¿ن رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 99 ڈیفالٹرزسے4.20ملین اور ساو¿تھ سرکل میں 46ڈیفالٹرز سے1.57ملین کی ریکوری کی۔ اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 49ڈیفالٹرزسے 1.21ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 67ڈیفالٹرز سے1.64ملین کی ریکوری کی۔منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 115ڈیفالٹرز سے1.35ملین جبکہ قصور سرکل میں 60ڈیفالٹرزسے4.41ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ ڈیفالٹرز کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ لیسکو حکام نے پانچ روز سے جاری ریکوری مہم کے دوران مجموعی طور پر 4808 ڈیفالٹرز سے 130.67 ملین روپے کی وصولی کی۔ نادرن سرکل میں 493 ڈیفالٹرز سے 16.67 ملین روپے ، ایسٹرن سرکل میں 714 ڈیفالٹرز سے 19.38 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 520 ڈیفالٹرز سے21.54ملین اور ساو¿تھ سرکل میں 430 ڈیفالٹرز سے14.38ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکا نہ سرکل میں 305 ڈیفالٹرزسے 5.26ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 590 ڈیفالٹرز سے16.34ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 630 ڈیفالٹرز سے9.61ملین جبکہ قصور سرکل میں1126ڈیفالٹرز سے27.49ملین کی ریکوری کی گئی۔گیپکو ریجن بھر میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف چھٹی کے باوجود گیارویں روز بھی بھرپورکریک ڈا¶ن جاری رہا، اب تک کل 611بجلی چور پکڑے گئے، 4کروڑ70لاکھ روپے سے زائدکے جرمانے بھی کئے گئے،تمام کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواستیں دے دی گئی، 503 مقدمات درج کئے گئے۔ چیف ایگزیکٹو نے عوام الناس سے بھی اپیل کی ہے کہ گیپکو میں بجلی چوروں کے خلاف جاری جہاد میں گیپکو کا ساتھ دیں۔

ای پیپر-دی نیشن