گوجرہ میں اوباش کی 10 سالہ بچے سے زیادتی‘ مقدمہ
گوجرہ (نمائندہ نوائے وقت) اوباش نے دس سالہ بچے کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 241 گ ب کے فلک شیر کا دس سالہ بیٹا (س) محلہ میں کھیل رہا تھا کہ گاﺅں مذکور کا اوباش نوجوان طیب اس کو قریبی جھاڑیوں میں لے گیا۔ بچے کی چیخ و پکار پر گاﺅں کے لوگ جمع ہو گئے تو ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔