سعودی عرب، قتل کے مجرم کا قصاص میں سر قلم کر دیا گیا
ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ عسیرکے علاقے میں قتل کے ایک مجرم کو دی جانے والی سزا پرعمل درآمد کرتے ہوئے اس کا سر قلم کر دیا ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ سعودی شہریت رکھنے والے ملزم عبداللہ بن حسین بن حامد الرشادی القحطانی نے ایک یمنی شہری علوی علی صالح البرمانی کو کسی تنازع پر چاقو کے وار کرکے قتل کردیا تھا۔ملزم کے خلاف عدالت میں مقدمہ چلایاگیا جس میں اسے سزائے موت سنائی گئی۔ ملزم نے سزا کو اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ میں بھی چیلنج کیا مگر تمام عدالتوں نے اس کی سزا برقرار رکھی۔