وفادار ہوتے تو امریکہ نہیں‘ اٹک جیل کے باہر ہوتے: حبا فواد کا شہباز گل کو جواب
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ حبا فواد چودھری نے ایکس (ٹوئٹر) پر شہباز گل کے جواب میں کہا کہ امریکہ میں بیٹھ کر وفاداری دکھانا تو بہت آسان ہے۔ وفاداری ہوتی تو آپ آج اٹک جیل کے باہر کھڑے ہوتے۔ کیا وفاداری؟ عمران خان اقتدار میں تو آپ امریکہ سے اسلام آباد آگئے۔ وہ جیل گئے تو آپ امریکہ پہنچ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسد عمر اور فواد پاکستان میں ہیں۔ پاسپورٹ بدل کر امریکہ نہیں پہنچ گئے۔ اس کے علاوہ حبا فواد نے گل کو امریکہ سے واپس لاﺅ کا ہیش ٹیک بھی استعمال کیا۔