پشاور: ایم ڈی کیٹ میں نقل کرانے والوں کا سرغنہ سروس کمشن کا سابق ملازم نکلا
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبرپختونخوا میں (ایم ڈی کیٹ) کے امتحانات میں بلیو ٹوتھ کے ذریعے نقل کرانے والے گینگ کے ماسٹر مائنڈ کی نشاندہی کر لی گئی۔ ذرائع کے مطابق ماسٹر مائنڈ پبلک سروس کمشن اور فیڈرل پبلک سروس کمشن کا ملازم رہ چکا ہے۔ نیٹ ورک چلانے والے سرغنہ کا تعلق ضلع کرک سے ہے۔ گروہ کا سرغنہ کو پہلے ہی غیر قانونی سرگرمیوں پر نوکری سے فارغ کیا گیا تھا، ملزم کو ٹیسٹنگ سسٹم کی کمزوریوں کا علم ہے اور ٹیسٹ ہائی جیک کروانے کا ماہر ہے۔ ملزم نے بلیو ٹوتھ آلات چین سے منگوائے ہیں، ملزم اکیڈیمیز میں میڈیکل ٹیسٹ کے امیدواروں کو نقل کی طرف راغب کرتا تھا، ملزم ٹیسٹ آو¿ٹ کرنے کے لیے ہال میں اپنے کارندے بھجواتا تھا۔ ملزم نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کروانے کے لیے لاکھوں روپے بٹورے ہیں۔