• news

ناموس صحابہ واہلبیتؓ ترمیمی بل کو فوری نافذ العمل کیا جائے،علامہ احمد لدھیانوی

اسلام آباد(نا مہ نگار) ناموس صحابہ واہلبیت ترمیمی بل کو قانون کا حصہ بنا کر فوری طور پر نافذ العمل کیا جائے،اگر بل کے خلاف کوئی سازش کی گئی تو پھر ملک بھر سے اہلسنت عوام اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے،ان خیالات کا اظہار سنی علما کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ مسعودالرحمن عثمانی،مرکزی جمعیت اہلحدیث اسلام آباد کے امیر حافظ مقصود احمد،قاری عبدالوحید، مجلس علما کے امیر مولانا ظہور الہی،ممتاز قانون دان ملک مظہر جاوید ایڈووکیٹ ،جمیعت اہلحدیث کے مولانا حفیظ الرحمن محمدی ۔ایم ایس او کے رہنما راجہ وسیم احمد، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالوحید قاسمی،حافظ نصیر احمد،مولانا عبدالرحمن معاویہ،مفتی تنویر عالم فاروقی ،قاری افتخار فاروقی ،قاری منیر فاروقی ودیگر نے آبپارہ چوک سے نکلنے والے دفاع صحابہ و دفاع پاکستان مارچ کے شرکا سے کیا۔قائدین نے کہا کہ آنے والے دنوں میں تمام مسالک پر مشتمل اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی جس میں تمام سنی مسالک کا مشترکہ عظمت صحابہ مارچ کی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا اور ناموس صحابہ واہلبیت ترمیمی بل کے حوالہ سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن