• news

مہنگائی کی آگ پرنگران حکومت کے پٹرول چھڑکاو¿نے نیا طوفان برپا کردیا: نسرین ملک

میرپور(آئی این پی )مرکزی راہنما،ممبر رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ خالدفاروق ایڈووکیٹ ، ممبررابطہ کمیٹی ایم کیوایم نسرین ملک نے کہا ہے کہ مہنگائی کی آگ پر نگران حکومت کا پٹرول کا چھڑکا¶، مہنگائی کا نیا طوفان برپا کر دیا ۔ غریب عوام پہلے ہی فاقوں اور خود کشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں ، مہنگائی نے عوام کی راتوں کی نیندیں حرام کر رکھی ہے اب پٹرولیم مصنوعات میں اضافے نے رہی سہی کسر پوری کر دی ہے ، مہنگائی رکنے کا نام نہیں لے رہی۔ ملکی معاشی حالات انتہائی گھمبیر ہو چکے ہیں۔ حکمران آئی ایم ایف کی اجازت کے بغیر کوئی کام اپنی مرضی سے نہیں کر سکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ خالد فاروق نے مزید کہا کہ حکمران بتائیں کہ یہ سسٹم کیسے چلے گا۔ہر پندرہ دن کے بعد پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ بجلی کے بلات غریب ادا نہیں کر سکتا۔جب تک عوام کو ریلیف نہیں ملے گا حالات درست نہیں ہو سکتے۔آئی ایم ایف کی شرائط صرف غریبوں پر عائد ہوتی ہیں اشرافیہ کوکوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔انہوںنے کہا کہ ملکی معاشی حالات انتہائی گھمبیر ہو چکے ہیں۔ حکمران آئی ایم ایف کی اجازت کے بغیر کوئی کام اپنی مرضی سے نہیں کر سکتی۔ پورے پاکستان کے عوام سڑکوں پر مہنگائی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔لیکن کسی کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگی۔ سری لنکا ڈیفالٹ ملک میں بھی اتنی مہنگائی نہیں ہے جتنی پاکستان میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہر فرد افراتفری کا شکار ہے۔ بھوک افلاس مہنگائی کی وجہ سے حالات سول نافرمانی کی طرف جا رہے ہیں اگر حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو پھر خراب حالات کی ذمہ داری حکومت پرہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن