اجنبی شخص نے دریا میں ڈوبتی سات سالہ بچی کو بچا لیا، ویڈیو وائرل
بیجنگ(نیٹ نیوز) چین میں انسانی عزم و ہمت کا ایک شاندار منظر اس وقت دیکھا گیا جب ایک ڈوبتی بچی کو دیکھ کر اجنبی شخص نے فوری طور پر دریا میں چھلانگ لگا کر اسے موت کے منہ سے بچا لیا۔ صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر چنگ گیان کے درمیان سے ایک دریا گزرتا ہے جو اس وقت بھی بہاو¿ میں تھا۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا سات سالہ بچی آخر دریا میں کیسے گری۔