سعودی عرب میں تین ہزار ریال تک کا سامان کسٹم فری قرار دے دےاگےا
ریاض (آئی این پی ) سعودی کسٹم اتھارٹی نے کہا ہے کہ تین ہزار ریال تک کی مالیت کا نیا نجی سامان کسٹم فری ہو گا۔ عرب میڈیا کے مطابق اتھارٹی نے بیان مں کہا کہ سعودی عرب آنے اور جانے والے مسافروں کو کسٹم اقرار نامے کی سہولت دی جا رہی ہے۔ اس کے تحت وہ مملکت آتے جاتے وقت مقررہ حد سے زیادہ نئے سامان کی تفصیلات اقرار نامے میں درج کرسکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق مسافروں کا نیا سامان تین ہزار ریال مالیت سے کم ہونے کی صورت میں اس پر کوئی کسٹم یا فیس نہیں ہو گی۔ اتھارٹی کے مطابق 60 ہزار ریال یا اس سے زیادہ مالیت کے زیورات، قیمتی پتھر، سونے کے بسکٹ یا رقم لے جانے یا لانے والے کو اقرار نامہ جمع کرانا ہو گا۔ اعلامیے کے مطابق 3 ہزار ریال سے زیادہ مالیت کا جو سامان کاروباری مقاصد کےلئے لایا اور لے جایا جائے گا اس پر بھی کسٹم وصول کیا جائے گا۔ اتھارٹی نے مزید کہا کہ کسٹم اقرار نامہ جمع کرانے والوں کو انتظار کی زحمت نہیں ہو گی۔ انہیں آسانی دی جائے گی اور قانونی تحفظ فراہم ہو گا۔