کرونا کی ابتدا ‘عالمی ادارہ صحت کا تحقیقات کیلئے مشن چین بھیجنے کا فیصلہ
واشنگٹن (نیٹ نیوز) کرونا وائرس کی وبا کو اب 3 سال سے زائد عرصہ ہوچکا ہے، مگر اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا آخر یہ بیماری کس طرح انسانوں میں پھیلنا شروع ہوئی۔ تاہم اب عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کی ابتدا کی تحقیقات کے لیے نیا مشن چین بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کی ابتدا کی تحقیقات کے لیے چین سے تفتیش کاروں کو مکمل رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کرونا کی ابتدا کی تحقیقات کے لیے چین سے معلومات مانگی ہیں، چین رضامند ہوگا تو ڈبلیو ایچ او کا تحقیقاتی مشن چین بھیجیں گے۔انہوں نے کہا تحقیقاتی مشن کو مکمل رسائی دینے کے لیے چین پر دباو¿ ڈال رہے ہیں۔