لیبیا : سمندری طوفان سے 11300 ہلاکتوں کی تصدیق ، 10 ہزار تاحال لاپتہ
تریپولی (آئی این پی ) لیبیا میں سمندری طوفان کی تباہی کاریاں تاحال جاری ہیں، ایک ہفتے بعد بھی لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ نے لیبیا میں 11 ہزار 300 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے ، سیلاب سے زیادہ متاثرہ شہر درنا میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اقوام متحدہ کے اہلکاروں کے مطابق 10 ہزار سے زائد افراد اب بھی لاپتہ اور 40 ہزار بے گھر ہیں، ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لیبیا کو اقوام متحدہ، یورپ، مشرقی وسطی کے ممالک کی جانب سے امداد پہنچائی جا رہی ہے۔