ماہِ ربیع الاول کا آغاز ،منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں چراغاں
لاہور ( خصوصی نامہ نگار)ماہِ ربیع الاول کا آغاز ہوتے ہی منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر چراغاں کر دیا گیا اور برقی قمقموں سے سجادیا گیا۔ گوشہءدرود، جامع شیخ الاسلام، نظام المدارس پاکستان و متصل عمارات اور گلیوں کو برقی قمقموں سے روشن کر دیا گیا۔ بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی رہائش گاہ پر بھی خصوصی چراغاں کیا گیا ہے۔